Sunday, 26 July 2026, 02:59:09 am
 
نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 25, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سفارت کاری کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں تعمیری روابط، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔