Sunday, 26 July 2026, 11:12:05 pm
 
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور کے جدید ہسپتال کا افتتاح کردیا
July 26, 2026

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور کے ایک نئے اور جدید ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قلیل مدت میں جدید ہسپتال کی تعمیر مکمل کرنے پر انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیرِ داخلہ کو فورس کی پیشہ ورانہ تربیت اور جاری کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا اور فتنہ الہندوستان اور دیگر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔