بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے بحیرۂ عرب کی ساحلی پٹی کے تحفظ، ماہی گیری کے فروغ اور موسمیاتی استحکام میں پاکستان کے مینگرووز کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔
مینگروو کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے ملک کے مینگروو کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی کیلئے مشترکہ کوششوں اور بحری معیشت کیلئے ان سے فائدہ اٹھانے پرزور دیا۔