Sunday, 26 July 2026, 11:11:53 pm
 
آپریشن العزم، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے سولہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا
July 26, 2026

بلوچستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جاری آپریشن العزم کے تحت سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے سولہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں موثر کاروئیاں جاری ہیں ،جس میںفتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا ہے۔

دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔