Friday, 26 June 2026, 06:14:53 pm
 
یومِ عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
June 26, 2026

یومِ عاشور 10 محرم الحرام آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور آپ کے جانثار رفقاء کی کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاسکے۔

اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عزا داری جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

علمائے کرام اور ذاکرین اپنے خطبات میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی روشن تعلیمات، کردار اور واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

شہدائے کربلا کی یاد اور اسلام کے لیے دی گئی ان کی بے مثال قربانی کو اجاگر کرنے کیلئے علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔

محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔