Thursday, 25 June 2026, 05:17:50 pm
 
پاکستان دنیا میں امن قائم کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا ہے،نائب وزیراعظم
June 25, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کامیاب ثالثی کے بعد پاکستان دنیا میں امن قائم کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی اور اس جنگ کے خاتمے کے لیے عملی کوششیں کیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کو ثالثی کے اس عمل کے دوران حاصل ہونے والی عزت پر مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کی کوششوں کا آغاز کرکے خطے میں امن و استحکام یقینی بنایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے سابق حکومت کے غلط معاشی فیصلوں کو درست کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے اور اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور اب ہم اسے مضبوط معاشی ملک بنائیں گے۔