Friday, 26 June 2026, 12:19:28 am
 
پاکستان اور ایران کا ٹرانسپورٹ و تجارتی روابط کے فروغ پر اتفاق
June 25, 2026

پاکستان اور ایران نے تجارت کے فروغ کے لیے سڑک اور ریل رابطوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں اتفاقِ رائے اسلام آباد میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مضبوط زمینی رابطہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے ایرانی وفد کو یقین دلایا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔

ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ نے امن معاہدے میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔