Friday, 26 June 2026, 12:18:16 am
 
جرمنی کا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
June 25, 2026

پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے اسلام آباد میں منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے انسانی سرمائے کی ترقی کے فروغ کے لیے جرمنی کے ساتھ اعلیٰ تعلیم، فیکلٹی ڈویلپمنٹ، تحقیقی تعاون، وظائف اور تعلیمی تبادلے کے پروگراموں میں تعاون بڑھانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

احسن اقبال نے جرمنی کو گلگت بلتستان میں پائیدار اور ذمہ دارانہ ماحولیاتی سیاحت کے فروغ میں تعاون کی دعوت دی اور سیاحت کی منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی ترقی میں جرمنی کی مہارت سے استفادہ کرنے کا خیرمقدم کیا۔

اینا لیپل نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں اور ترقیاتی ترجیحات کو سراہا اور تعلیم، پائیدار ترقی، ثقافتی تبادلوں اور اقتصادی روابط کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔