صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وینزویلا میں شدید نوعیت کے زلزلوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور آزمائش کی اس گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔