سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چونتیس ارب چوہتر کروڑ روپے کے پندرہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔
فورم کے سامنے پیش کیے گئے منصوبوں میں معدنیات کی تلاش، صحت کی دیکھ بھال، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، سکیورٹی، توانائی، روبوٹکس اور سڑک کی تعمیر سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے چار سو اکتیس ارب روپے کے نو ترقیاتی منصوبوں کی قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ منظور شدہ منصوبے اڑان پاکستان کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری علم پر مبنی اور مسابقتی معیشت کی جانب پاکستان کا سفر تیز کرنے کے لیے ضروری ہے۔