صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے منشیات اور سمگلنگ کے خاتمے کاغیر متزلزل عزم ظاہر کیا ہے۔
منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ کی روک تھام کے آج عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر نے منشیات کی روک تھام، تعلیم، آگاہی اور بحالی کے اقدامات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان منشیات کے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔