Thursday, 25 June 2026, 05:21:21 pm
 
محرم میں عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،طلال چودھری
June 25, 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ماہ مقدس کے دوران امن و امان کے قیام اور جامع سکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔