Friday, 26 June 2026, 06:14:28 pm
 
قیام امن کی کوششوں کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں کیا جاسکتا،عاصم افتخار
June 26, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ قیام امن کی کوششوں کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قیام امن اور پائیدار امن سے متعلق مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کی کوششوں سے امن کے قیام اور پھر قومی قیادت میں ترقی کے مرحلے تک منتقلی کے لیے پختہ سیاسی عزم، مناسب وسائل اور عالمی برادری کی مربوط معاونت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا آج سے بیس برس قبل پیس بلڈنگ کمیشن اس مقصد کے تحت قائم کیا گیا تھا کہ تنازعات سے متاثرہ ممالک کو امن کے استحکام اور دوبارہ تنازعات میں گھرنے سے بچانے میں مدد دی جا سکے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ محدود وسائل پر بڑھتی ہوئی مسابقت کے باعث دنیا میں امن برقرار رکھنے کے مواقع کم ہونے کے علا وہ قیام امن کے امکانات بھی مزید محدود ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امن کی تعمیر کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔