Wednesday, 25 November 2026, 07:36:17 pm
 

مزید خبریں

 
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا خواتین کے وقار، عزت اور مساوی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
November 25, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کی ہر بیٹی کے وقار، عزت اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے مصروف عمل تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اس ذمہ داری کے لیے واضح بنیاد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے اپنے قانونی اور ادارہ جاتی نظام کے استحکام کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مشترکہ عزم کی تجدید پر زور دیا تاکہ ایسا پاکستان بنایا جا سکے جہاں ہر عورت تشدد سے محفوظ، اپنے بنیادی حقوق سے مستفید اور عزت، تحفظ و اعتماد کے ساتھ اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔