Wednesday, 25 November 2026, 09:19:43 am
 
وزیراعظم کی خیبر پختونخوا میں امن و ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی
November 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر سیکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مکمل سدباب کی خاطر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے صوبے کے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔