صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن تک خلائی سفر میں پاکستان کی تاریخی شمولیت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آج اپنے ایک پیغام میں انہوں نے اس مشن کو ملک کے سائنسی سفر میں ایک سنگِ میل اور انتہائی فخر کا لمحہ قرار دیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ مشن سائنس، تحقیق اور تکنیکی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔