Wednesday, 25 November 2026, 07:36:18 pm
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کی ایس سی او تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی موثر نمائندگی پر مصدق ملک کو خراجِ تحسین
November 25, 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے دہلی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تاریخ اور زمینی حقائق کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے مصدق ملک کے انداز بیاں اور اردو زبان پر ان کی مہارت کی بھی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مصدق ملک نے خطے میں پاکستان کے مثبت تاثر اور تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے تحمل اور فکری صراحت پر مبنی سفارتکاری کا ایک نیا معیار متعارف کروایا، جو قابل تعریف ہے۔