وزارتِ اطلاعات و نشریات نے چین کے شین ژو-24 مشن کے ذریعے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی خلا میں روانگی کے تاریخی موقع پر ایک خصوصی ملی نغمہ جاری کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اس نغمے کی ویڈیو شیئر کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ذیشان علی کے خلائی سفر کے اس تاریخی موقع پر یہ خصوصی نغمہ قومی امنگوں، عزم اور پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔
’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘ کے عنوان سے جاری کیا گیا یہ نغمہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی اور خلائی تحقیق کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔