Wednesday, 25 November 2026, 07:36:18 pm
 
پنجاب میں شعبۂ صحت کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
November 25, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں شعبۂ صحت کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے آٹھویں جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں جدید ترین کیتھ لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں، جہاں امراضِ قلب کی تشخیص اور زندگی بچانے کے لیے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ڈاکٹروں کو کام کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔