Wednesday, 25 November 2026, 07:36:18 pm
 
لاہور کے طلبہ و طالبات کا پہلے پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
November 25, 2026

لاہور میں طلبہ و طالبات نے پاکستان کے پہلے خلا باز، ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

طلبہ نے قومی فخر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خلائی مشن میں محمد ذیشان علی کی شرکت کو پوری قوم کی نمائندگی قرار دیا۔

لاہور کے طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلا کی جانب یہ پرواز ملک و قوم کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی نوجوانوں کے خوابوں کو نئی تعبیر ملی ہے اور پوری قوم اس مشن کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

طلبہ نے اس تاریخی سنگِ میل پر پاکستانی عوام، سپارکو اور دیرینہ دوست ملک چین کو دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شین ژو-24 کے تمام عملے کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور وہ سرخرو ہو کر زمین پر واپس لوٹیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ پچیس کروڑ پاکستانیوں کی دعائیں ذیشان علی سمیت شین ژو-24 کے تمام خلا بازوں کے ساتھ ہیں۔