پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی مشن کی براہِ راست نشریات خیبر پختونخوا کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ دیکھیں۔
صوبے کے مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ نے اس یادگار لمحے کو بڑی اسکرینوں اور ٹیلی ویژن پر اجتماعی طور پر دیکھا۔
اس شاندار کامیابی پر طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک چین دوستی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
تعلیمی اداروں میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور مسرت کے جذبات نمایاں رہے، جبکہ طلبہ نے پاکستان کی مزید سائنسی ترقی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ کامیابی اس عزم کی عکاس ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیت، محنت اور لگن کے بل بوتے پر دنیا میں اپنا لوہا منوانے کی بھرپور استعداد رکھتے ہیں۔