پاکستان کی اشیاء کی برآمدات مالی سال 27-2026 کے پہلے چار ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران ریکارڈ 11.40 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 10.40 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں سال 8.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برآمدات میں یہ ریکارڈ اضافہ وفاقی بجٹ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے متعارف کرائے گئے اقدامات کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔