Monday, 26 October 2026, 12:55:10 pm
 
سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کے حملوں میں نمایاں کمی
October 25, 2026

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کے حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ فار Conflict اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں تقریبا چھیاسٹھ فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اڑتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سکیورٹی فورسز نے دس کارروائیوں کے دوران تینتیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔