Sunday, 25 October 2026, 01:53:16 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاسٹ مائل واٹر سپلائی منصوبے کی منظوری دے دی
October 25, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی عوام کا حق ہے اور ہر شہری کو صاف پانی ملے گا۔

انہوں نے لاہور میں صاف پانی اتھارٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبے میں پانچ ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب مکمل کرنے کیلئے آئندہ سال جون تک کی مدت مقرر کی۔

وزیراعلی نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کو سونپی۔

مریم نواز نے لاسٹ مائل واٹر سپلائی منصوبے کی بھی منظوری دی، جس کے تحت چکوال، راولپنڈی اور راجن پور کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کیا جائے گا۔