Monday, 26 October 2026, 12:55:46 pm
 
انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، رانا مشہود
October 25, 2026

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے ملاقات کے دوران کیا۔

رانا مشہود نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پچیس ہزار ملازمتیں فراہم کرکے روزگار کے بہتر مواقع دیے جا رہے ہیں۔