وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ نے لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں عوامی مسائل، ان کے حل اور حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے عوامی مسائل کے حل کے لیے رابطہ مہم مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔