Monday, 26 October 2026, 12:52:06 pm
 
وزیراعظم کا برآمدات پر مبنی صنعتوں کو مضبوط بنانے پر زور
October 25, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے برآمدات پر مبنی صنعتوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ لاہور میں ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کے صدر علی حسام اصغر سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

ملاقات میں مجموعی معاشی صورتحال، کاروبار اور تجارت کے فروغ، صنعتوں کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پیداوار اور روزگار میں اضافے کے لیے تجاویز کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔