قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے قیمتوں میں استحکام اور منڈی میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا نظام مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گندم کی قیمت کے حالیہ تعین کو متوازن حکمت عملی قرار دیا، جس کا مقصد کسانوں کی مدد اور ملکی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ کسان امدادی قیمت پر مثبت ردعمل دیں گے، گندم کی کاشت میں اضافہ کریں گے اور زرعی عوامل پر سرمایہ کاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں نے قیمت کے تعین کی حمایت کی ہے کیونکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کسانوں کو پیداواری اخراجات میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا۔