Monday, 26 October 2026, 12:54:55 pm
 
پاکستان کی ملٹری ڈرون ٹیم نے بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
October 25, 2026

پاکستان کی ملٹری ڈرون ٹیم نے ترکیہ کے شہر انقرہ میں دی بیسٹ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

مقابلے میں تینتیس ممالک نے شرکت کی۔

انفرادی مقابلوں میں کیپٹن طلحہ نے ایک سو سے زائد بین الاقوامی پائلٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ جیتا۔

میزبان ملک ترکیہ نے پہلی، پاکستان نے دوسری، اٹلی نے تیسری جبکہ فرانس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔