قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گورنر نے قائم مقام صدر کو خیبر پختونخوا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
صوبے میں امن و امان اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں حال ہی میں کیے گئے اہم فیصلوں کے بارے میں بھی قائم مقام صدر کو بریفنگ دی۔