Thursday, 22 October 2026, 05:57:45 am
 
خیبر پختونخوا کے12اضلاع کیلئےعلاقائی نمائندہ اورترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری
October 17, 2026

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے اڑتالیس رکنی علاقائی نمائندہ اور ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 نمائندوں کا انتخاب اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی معاونت سے منعقدہ جرگوں کی مشاورت سے کیا گیا۔

ان جرگوں میں نامزد کیے گئے کونسل ارکان کے ناموں پر علاقائی ترقیاتی سیکریٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے کارروائی مکمل کی اور یہ نام گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوائے، جنہوں نے یہ نام وفاقی حکومت کو ارسال کیے۔