پشاور شہر کے علاقے دیر کالونی میں آج صبح ایک نجی سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں بہترین ممکنہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
گورنر نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی اور انہیں چھت گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی۔