Saturday, 17 October 2026, 03:44:43 am
 
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
October 16, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم، شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور بیس

کراچی پچیس

پشاور سترہ

کوئٹہ، گلگت اور مری نو

اور مظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ، لیہہ اور بارہ مولا میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولا میں نو، جموں میں اٹھارہ، لیہہ میں صفر، جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ۔