محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پنجاب، خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور مظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پچیس
کراچی تیس
پشاور اور کوئٹہ بائیس
گلگت سولہ
اور مری چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ سات، پلوامہ اور بارہ مولہ پندرہ جبکہ شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔