محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تئیس
کراچی انتیس
پشاور چوبیس
کوئٹہ بیس
گلگت سترہ
مری تیرہ
اورمظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بار ہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر اور اننت ناگ پندرہ، جموں بائیس، لیہہ چار، پلوامہ اور بارہ مولہ چودہ اور شوپیاں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔