Saturday, 26 September 2026, 03:41:25 am
 
امریکی مذہبی آزادی کمیشن کا بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک پر اظہار تشویش
September 25, 2026

بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن نے بھارت کی جانب سے مذہبی اقلیتوں سے ناروا سلوک پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں کمیشن کے چیئرمین آصف محمود نے کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن نے جگتار سنگھ جوہل کو تقریباً نو سال کی حراست کے بعد نئی دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

کمیشن نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکام پر جگتار سنگھ جوہل کی حراست اور ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مکمل تحقیقات کرانے کے لیے دباؤ ڈالے اور بالخصوص ایسی سنگین خلاف ورزیوں کے ذمہ دار افراد کو بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے مطابق جواب دہ ٹھہرائے۔