بھارتی صحافی اجے شکلا نے مودی حکومت کے وشوا گرو اور شائننگ انڈیا کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں، انتظامی نااہلی، وسیع پیمانے پر بدعنوانی اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم مظالم کو بے نقاب کیا۔
اجے شکلا نے کہا کہ برکس محض ایک نمائشی ایونٹ ثابت ہوا، جہاں چین اور روس کے دباؤ پر بھارت نے ایران کو توجہ دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت حقیقی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کا حامل نہیں ہے اور دفاعی سازوسامان کے لیے غیر ملکی درآمدات پر انحصار کرتا ہے اور پھر ان پر میڈ اِن انڈیا کی مہر لگا دیتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مودی حکومت کا مسلمانوں کے خلاف بیانیہ سیاسی مفاد حاصل کرنے میں ناکام رہا تو مودی حکومت پہلگام جیسی سازش کا منصوبہ بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہا پسند بی جے پی حکومت سیاسی مفاد کی خاطر پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے گودی میڈیا کا مسلسل استعمال کررہی ہے۔