افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔
طالبان مخالف تنظیم 'افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ' نے کابل اور قندھار میں اہم ٹھکانوں اور شخصیات پر ٹارگٹڈ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان یونائٹڈ فرنٹ کے مطابق دارالحکومت کابل میں طالبان اسپیشل یونٹس کی پوسٹ اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ قندھار کے وسطی علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان سے وابستہ اہم شخصیت 'ملا ثابت' کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے ملا ثابت طالبان کے مالیاتی نظام کے اہم اکائونٹینٹ اور بدنام زمانہ 'عارف نیٹ ورک' کے سرگرم رکن تھے۔