بھارت میں منعقدہ برکس کانفرنس میں شرکت کرنے والے بعض عالمی رہنمائوں کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
برطانوی جریدے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی بھارت میں برکس اجلاس سے اچانک واپسی کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھی نئی دہلی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس سے واپسی کے بعد علیل ہوگئے۔
برکس اجلاس کے عشائیے کے دوران گوشت کے بغیر مینو میں بھی ہندو انتہاپسند عناصر کے مبینہ کردار سے متعلق اعتراضات سامنے آئے۔
عالمی رہنما ئوں کی بیماری سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات نے بھارتی میزبانی کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
سفارتی امور کے مبصرین کے مطابق بھارت میں ناموزوں ماحول اور آلودہ آب و ہوا سے متعلق خدشات عالمی فورمز کی میزبانی کے حوالے سے سوالات کو جنم دیتے ہیں۔