پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میچز کا مقام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق انڈین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی جانب سے میچز کے مقام کی تبدیلی کا مطالبہ رد کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش یا عمان کو شامل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔