Saturday, 19 September 2026, 02:52:16 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان، بھارتی میڈیا کے حواسوں پر سوار، میڈیا کوریج میں نمایاں ترین موضوع بن گیا
September 19, 2026

سا ئوتھ ایشیا انڈیکس کے تجزیے کے مطابق چھ ماہ کے دوران بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی کوریج میں پاکستان سب سے نمایاں موضوع رہا۔

تجزیے کے مطابق بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی خبروں میں پاکستان کا حصہ 30.8 فیصد رہا، جو امریکا سمیت دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ تھا۔

سا ئوتھ ایشیا انڈیکس کے مطابق بھارتی میڈیا کے روزمرہ تجزیوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں پاکستان چھٹے نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان کا ذکر 423 مرتبہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا کا ایک حصہ پاکستان کے خلاف غیر معمولی پروپیگنڈا میں مصروف ہے اور ان کے مطابق اس کا مقصد بھارتی حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔