Thursday, 27 August 2026, 11:44:58 am
 
خنجراب پاس کے زریعے پاک چین تجارت اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
August 25, 2026

درۂ خنجراب کے ذریعے پاکـ چین تجارت اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک بڑھتی ہوئی رسائی سے پاکستان کے تجارتی روابط مستحکم ہو رہے ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق مالی سال 2025-26ء کے دوران درۂ خنجراب کے ذریعے چین سے درآمدات پر ریکارڈ 15 ارب روپے ریونیو حاصل کیا گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ حجم 13.67 ارب روپے تھا۔

مزید برآں، درۂ خنجراب کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2.8 ارب روپے مالیت کی پاکستانی اشیاء برآمد بھی کی گئیں۔

برآمد کی جانے والی اشیاء میں جراحی کا سامان، ملبوسات، چاول، چمڑے کی مصنوعات، قالین، پھل، سبزیاں اور دستکاری شامل ہیں۔