خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری سے پاکـامریکہ اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر (Natalie Baker) نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں پاکـامریکہ اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
امریکی وفد نے کراچی انڈسٹریل پارک اور دیگر خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے صنعتی اور مینوفیکچرنگ شعبے میں امریکی کمپنیوں کیلئے کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی نے عالمی سرمایہ کاروں کیلئے سہولت کاری اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری، پائیدار شراکت داری اور معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔