محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور مظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی تیس
پشاور اٹھائیس
کوئٹہ تئیس
گلگت سترہ
اور مری چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ سات جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔