Monday, 22 June 2026, 08:21:24 am
 
خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کاامکان
June 19, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت

اسلام آباداورپشاور چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور ستائیس

کراچی تیس

کوئٹہ بیس

گلگت سولہ

مری پندرہ

اورمظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ، کہیں کہیںتیزہوائیں چلنے اور گرج

چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں، لیہہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اورشوپیاںمیں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںاٹھائیس، لیہہ پانچ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔