Monday, 22 June 2026, 08:17:19 am
 
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا
June 19, 2026

 آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے3سے4ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے ۔

این ڈ ی ایم اے ممکنہ موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی یقینی بنا رہا ہے ۔

قبل از وقت موسمی جائزہ متعلقہ اداروں کے لیے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بر وقت تیاری یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر علاقوں میں تیز ہواں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکول، تلہ گنگ،منڈی بہاوالدین، سرگودھا، گوجر خان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں گلگت، اسکردو،دیامیر، استور، غزر، ہنزہ، گھانچے،شگر، وادی نیلم ، مظفرآباد، راولاکوٹ،باغ، کوٹلی، پونچھ، ہٹیاں میرپور،اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال/گلاف کے خطرے سے متعلق بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

اپر اور لوئر چترال، سوات، کالام، بحرین اور آرکاری کے علاقوں میں بھی گلوف اور اچانک سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

این ڈی ایم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری طور پر گلیشیئرز اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور غیر معمولی پانی کے بہاؤ، گدلے پانی یا گلیشیئر سے آنے والی آوازوں پر فوری ضروری حفاظتی اقدامات کریں۔