File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی اور وسطی پنجاب میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اکتیس
کراچی تیس
پشاور چھبیس
کوئٹہ تئیس
گلگت پندرہ
مری سولہ
اورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،جموں،LEH، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگرمیں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ نو، پلوامہ اور بارہ مولہ سولہ اور اننت ناگ اور شوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔