قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے شمالی علاقہ جات میںشدید بارشوں کے باعث گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں پیر تک لینڈ سلائیڈنگ کاانتباہ جاری کیا ہے۔
شدید بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ قراقرم سمیت متعدد بڑی شاہراہیں متاثر ہوسکتی ہیں۔
انتباہ میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں ہفتہ تک سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔