Monday, 22 June 2026, 09:57:17 am
 

مزید خبریں

 
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
June 22, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی اورزیریں خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی و وسطی پنجاب میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اور کوئٹہ بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور پچیس

کراچی تیس

پشاور ستائیس

گلگت سولہ

مری چودہ

اور مظفر آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ سات جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ میںپندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔