محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور اٹھائیس
کراچی تیس
کوئٹہ اور گلگت اکیس
مری چودہ
اورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، اننت ناگ ، شوپیاں، لیہہ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ، تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںاٹھائیس، لیہہ پانچ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔